پنجشنبه, نوومبر 14, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج مشکے میں سیکورٹی فورسز کی پیدل گشتی ٹیم پر دو حملے کئے جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ آج ہی آواران پیراندر میں گرائی کے مقام پر ایف سی کی گشتی ٹیم پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ۔ جبکہ کل رات واشک میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ۔ کل رات گیشکور کے فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے سرزمین بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز