ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص قابض ریاستی اداروں کی جبری حراست سے بازیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گمل بگٹی ولد لالا بگٹی سکنہ ڈیرہ بگٹی پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ مذکورہ شخص کو قابض اداروں نے 19 فروری 2021 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔