چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںلاہور: گاڈی کو اوور ٹیک کرنے کی سبب تبلیغ جماعت کی بس...

لاہور: گاڈی کو اوور ٹیک کرنے کی سبب تبلیغ جماعت کی بس پر فائرنگ۔

لاہور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر نامعلوم افرد نے تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان غصے میں آگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز