سه شنبه, جنوري 14, 2025
Homeخبریںبولان: تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق، متعدد زخمی

بولان: تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ سے لہڑی اور لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی دوکار آپس میں ٹکر گئی موقع پر ایک شخص جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ لیویز تھانہ مٹھڑی کے مقام پر کوئٹہ سے لہڑی اور لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی دو کاریں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید ذخمی ہوئے جن کو لیویز فورس اور ہائی پولیس کی مدد سے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز