کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے لیاری کے علاقے میراں ناکہ کے قریب ایک گلی میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناختاسلم عرف سندھی، تنویر عرف پٹنی اور ماجد کے نام سے کیا جا رہا ہے۔
سی ٹی ڈی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے ہاں سے ایک ہینڈ گرنیڈ ، ایک کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزم قتل، بھتہ خوری جیسے دیگر جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔