یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںکوئٹہ نیوکاہان کی زمین ہماری مشترکہ ہیں الاٹمنٹ کی باتیں من گھڑت...

کوئٹہ نیوکاہان کی زمین ہماری مشترکہ ہیں الاٹمنٹ کی باتیں من گھڑت ہیں اور کوہلو گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے بارے میں کسی بھی جرگہ کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان مری قبائل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مری قبائل کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک نام نہاد تنظیم آل پاکستان مری اتحاد کی کٹ پتلی قیادت کے شفقت حسین مری مہردین و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوکاہان کی اراضیات کو الاٹمنٹ کرنے کی بات کی جس کے بعد ہم واضح کرتے ہیں کہ نیوکاہان کہ زمین ہماری مشترکہ زمین ہے اسے الاٹمنٹ کرکے پاکستان مری اتحاد کی کٹ پتلی قیادت فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیوکاہان کے باسیوں کو یہاں 1992 کی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد واپس آکر نواب خیربخش مری نے یہ زمین دی ہے اس زمین کے بارے میں جو کوئی بھی بات ہوگی مرحوم نواب خیربخش مری کے فرزندوں کی مرضی و منشا سے ہوگی۔ شفقت حسین مہردین و نام نہاد آل پاکستان مری اتحاد کی قیادت دوسروں کے اشاروں پر نیوکاہان کے بارے میں اپنے گھنونے ارادے ترک کریں اور نیوکاہان کے بارے میں اپنے گھنونے بیانات سے باز رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب 6جون کو کوہلو میں ہونے والے نام نہاد گرینڈ جرگہ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ جرگہ نہیں آل پارٹیز کی مشترکہ میٹنگ ہو سکتی ہے۔ مری قبائل کا جرگہ نہیں کیونکہ مری قوم کی تاریخ صدیوں سے بہادری اور اتفاق میں اپنی مثال آپ رکھتی ہے جس کی صدیوں پرانی روایت رسم و رواج ایک قانونی حیثیت رکھتے ہیں جسکی بنیاد قوم کے نواب اور ہر سہق (شاخ) اپنے چیف اور ہر شاخ کے اپنے معتبر وڈیرے ہوتے آ رہے ہیں اور اپنے نواب کی سربراہی میں قومی مسائل پر جرگے ہوتے آئے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ اس طرح کا کوئی نام نہاد گرینڈ جرگہ نہ ہوا ہے اور نہ ہی اس طرح کے نام نہاد گرینڈ جرگے کامیاب ہونگے۔ قومی حقوق پر اگر گرینڈ جرگہ ہوبھی رہا ہے تو کس کی سربراہی میں ہونے جارہے ہیں اس جرگہ کو منعقد کرانے میں اگر نواب آ ف مری اور تینوں شاخوں کے سربراہ تمام قبائل کے معتبرین کی نگرانی ہوتی تو تمام اقوام مری خوش آمدید کہتے اور اپنے قومی حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے مگر اس گرینڈ جرگہ میں نہ تو مری قوم کے نواب اور نہ ہی تمام شاخوں کے چیفس اور نہ تمام قبائل کے وڈیرے شامل ہیں اگر اس گرینڈ جرگہ میں نام نہاد اتحاد کے ذریعے مری قبیلہ کو حقوق دلانے کا لولی پاپ دکھایا جارہا ہے جو کہ مری قبیلے کے حقوق دبانے کا حربہ ہے۔
مری قبیلہ ان نہاد اتحادیوں کے گرینڈ جرگہ کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز