کوئٹہ(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ زہری سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے لاپتہ ہونے والے نوجوان مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات اور خضدار سے تعلق رکھتے ہیں۔
زرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے یاسر ایوب والد محمد ایوب کو زہری کے علاقہ تلاوان سے گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز نے گھر میں چھاپے کے دوران گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا تھا یہ بھی اطلاع ہے کہ چھاپے کے دوران فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانا بنایا۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز زہری کے دو نوجوان رہائشی بہادر خان ولد وحید خان اور غلام قادر ولد حضور بخش کو قلات جاتے ہوئے کپوتو کے مقام پر سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے کا نام دیکر زخمی کردیا تھا جنہیں بعد میں لاپتہ کردیا گیا۔