چهارشنبه, جنوري 8, 2025
Homeخبریںعراق: ایک مرتبہ پھر سے عین الاسد فوجی اڈے پر حملے کی...

عراق: ایک مرتبہ پھر سے عین الاسد فوجی اڈے پر حملے کی کوشش، دو بارودی ڈرون طیارے تباہ

عراق: ایک مرتبہ پھر سے عین الاسد فوجی اڈے پر حملے کی کوشش، دو بارودی ڈرون طیارے تباہ

بغداد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق میں سرکاری فوج نے آج اتوار کے روز بتایا ہے کہ مغربی صوبے انبار میں واقع عین الاسد کے فوجی اڈے کے فضائی دفاعی نظام نے دو بارودی یڈرون طیاروں کا پتہ چلا کر انہیں مار گرایا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فوجی اڈے میں امریکی فوجی اہل کار بھی موجود ہیں۔

ایک ماہ کے اندر یہ عین الاسد کے اڈے پر دھماکا خیز ڈرون طیارے کے ذریعے حملے کی دوسری کوشش تھی۔ ایران نواز عراقی گروپوں نے کچھ عرصے سے ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کی شب بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک راکٹ حملہ کیا گیا۔ امریکا کے زیر قیادت داعش تنظیم کے خلاف بر سر جنگ بین الاقوامی اتحاد کے مطابق حملے میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

اتحاد کے فوجی آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو نے اتوار کی صبح اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ راکٹ بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ کے نزدیک گرا تاہم کسی قسم کے نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ عراقی حکومت، کردستان ریجن یا بین الاقوامی اتحاد کے خلاف ہونے والا ہر حملہ عراقی اداروں کے اختیارات، قانون کی بالا دستی اور ملک میں قومی سیادت کو سبوتاژ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز