سندھ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سندھ میں ضلع گھوٹکی کے مقام پر سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 سے زیادہ افراد جانبحق جبکہ کہی افراد زخمی ہوگئی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کے خدشہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صبح سویرے ہونے والے حادثہ میں ملت ایکسپریس کے اٹھ اور سر سید ایکسپریس کے انجن سمیت تین بوگیاں کھائی میں جاگریں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ گھوٹکی کے مقام ریتی اور اوباڈہ ریلوے اسٹیشن کے درمیاں پیش ایا۔
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ کے مطابق حادثہ میں کم سے کم 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد 30 ہیں انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کاروائیاں اور دیگر بھاری مشینری کو حادثہ کی جگہ پر روانہ کیا گیا ہیں۔
یاد رہے گزشتہ سال کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو روہڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص کی ہلاکت جبکہ 30 سے زیادہ افراد ذخمی ہوئے تھے اسی طرح 2019 میں روہڑی ہی کے مقام پر پاکستان ایکسپریس کی ایک بس کو ٹکر مارنے کا حادثہ پیش ایا جس کے نتیجے میں بائیس افراد جانبحق ہوئے تھے۔