جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںیورپین یونین کے 8 ممالک میں کورونا ڈیجیٹل سفری دستاویز کا اجرا...

یورپین یونین کے 8 ممالک میں کورونا ڈیجیٹل سفری دستاویز کا اجرا کردیا گیا

برسلز(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپین یونین کے 8 ممالک میں کووڈ 19 ڈیجیٹل سفری دستاویز کا اجرا کردیا گیا ہے یکم جولائی سے یورپی یونین کے تمام ممالک کے شہریوں کو رکن ممالک میں غیرضروری سفر کی بھی اجازت ہوگی.

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 37 لاکھ 64 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 37 ہزار 538 ہوگئیں یاد رہے کہ دنیا بھرمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 44 ہزار 29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیںدنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے.

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 12 ہزار366 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 49 ہزار 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 47 سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

فرانس میں 57 لاکھ 12 ہزار753 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ترکی میں 52 لاکھ 87 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور48ہزار164 ہلاک ہو چکے ہیں روس میں 51 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 787 ہے برطانیہ میں 45 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار840 اموات ہوچکی ہیں.

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف 79 روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں چوبیس نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز