شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںافغانستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 11...

افغانستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد بس کھائی میں جا گری۔ اس حوالے سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کھائی سے لاشیں ڈھونڈنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز