شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںکراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بحریہ ٹاؤن کے معاملے میں قوم پرست...

کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بحریہ ٹاؤن کے معاملے میں قوم پرست رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی ہے۔

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے اپنے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی قوم پرست رہنماوں کے علاوہ ہم ہمارے قوم کے باعزت و باوقار تاریخ دان و محقق گل حسن کلمتی سمیت جہانزیب کلمتی، مراد گبول، دادکریم کلمتی، جان شیر جوکھیو، یعقوب خاصخیلی کے نام مقدمہ درج کرنے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

آمنہ بلوچ نے کہا کہ ہمارے لوگ پچھلے آٹھ سالوں سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے پچھلے آٹھ سالوں میں اپنی اس جدوجہد میں نہ کسی قسم کی انتشار اور بدامنی پھیلائی ہے اور نہ ہی کہیں جلاو گھیراو کیا ہے بلکہ انہوں نے ہر وقت پر امن احتجاج ریکارڈ کیے ہیں کیونکہ ہم پرامن احتجاج کے قائل و ماننے والے لوگ ہیں جس کے برعکس ہمیشہ بحریہ ٹاون انتظامیہ نے ہماری زمینوں پر آکر جلاو گھیراو کیا ہے اور انتشار و بدامنی کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس میں ہمارے مردوں، عورتوں اور بچوں تک کو مارا پیٹا گیا ہے اور ہمارے لوگوں کی جو وہاں کے رہائشی ہیں ان کو پریشان و مضطرب کرنے کے لیے وہاں کی گیس و بجلی کو بھی غیر فعال کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ دور حاضر کا یزید ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کی صورت میں موجود ہے جو ہمارے لوگوں پر ظلم و بربریت کی تمام حدیں تجاوز کر چکی ہے۔ کل کے ہونے والے ایف آئی آر میں کماش فیض گبول کے بیٹے مراد گبول کا نام بھی شامل ہے جو کل کے دھرنے میں موجود ہی نہیں تھے۔ مراد ایک انتہائی غریب انسان ہے جو کل وہاں موجود ہی نہیں تھا تو کس بنیاد پر ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہے کن ثبوتوں کی بناء پر ان لوگوں کے نام لیے جا رہے ہیں؟ کیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ لوگ نظر آ رہے ہیں اگر یہ لوگ واقعی میں نظر آرہے ہیں تو ہمیں اس بات کا ثبوت چاہیے باقی اس کے علاوہ ہم اپنے لوگوں کے خلاف ہونے والے جھوٹی ایف آئی آر کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش و اقدام کریں گے۔

آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ ان تمام چیزوں کے باوجود انہوں نے ہر وقت پر امن احتجاج جاری رکھی اور اپنے مذمت کو پرامن طریقے سے جاری رکھا جس کو وہ آگے بھی جاری رکھیں گے کل کے ہونے والے ہنگامہ خیز واقعات کے بعد ہم ان تمام ہونے والے لوگوں کے خلاف ہونے والے ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم ان کی پرامن جدوجہد میں ہر وقت ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز