یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکیچ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

کیچ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ڈنڈار میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کو ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں بندئے ملک کے مقام پر قائم فوجی چوکی کو اسنائپر، راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے بیان کے مطابق سرمچاروں نے دو اطراف سے حملہ کیا۔ دو راکٹ فوجی چوکی کے اندر جا گرے جس سے چوکی کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے فورا بعد ڈنڈار کے مین آرمی کیمپ سے فوجیوں کے لیے تازہ دم دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز