شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںافغانستان: غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے والوں کو ہم سے خطرہ...

افغانستان: غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے والوں کو ہم سے خطرہ نہیں اگر وہ ندامت دکھائے تو۔ طالبان

افغانستان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی فورسز کے ساتھ کام کرنے والے افغان اگر ندامت دکھاتے ہیں تو ان کو ملک سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیٹو اور امریکی افواج کے ساتھ کام کرنے والوں، خاص طور پر مترجم کا کام کرنے والے، ہزاروں افغانوں کو بیرون ملک رہنے کے لیے ویزے مل چکے ہیں۔ تاہم اب بھی سینکڑوں ایسے ہیں جو امریکی انخلا کی 11 ستمبر کی تاریخ سے قبل ملک سے جانے کی کوشش میں ہیں۔ جبکہ حالیہ ہفتوں میں کئی مترجم نے کابل میں مظاہرے بھی کیے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ جن غیر ملکی افواج اور سفارت خانوں کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے وہ انہیں بیرون ملک جانے میں مدد کریں۔

در عمل میں طالبان نے ایک بیان جاری کر کہ کہا ہے کہ میں کہا ہے غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے والوں کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں مگر اسلامی امارات ان سب لوگوں کو بتانا چاہے گی کہ انہیں اپنے ماضی میں کیے گئے عوامل پر پچھتاوا ظاہر کرنا چاہیے اور مستقبل میں ایسی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لینا چاہیے جو اسلام اور ملک سے بغاوت کے مترادف ہو۔ طالبان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو دشمن کے طور پر دیکھا جاتا تھا، پر جب وہ دشمنوں کی صفوں کو چھوڑ دیں گے، تو ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز