کوئٹہ(ہمگام نیوز)ایران کی سرحدی فورس نے ایک بار پھربلوچستان حدود میں تین مارٹر گولے داغے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل مند میں ایران سرحد سے ملحقہ ایرانی بارڈر فورس کی چیک پوسٹ نمبر229سےبلوچستانی حدود کی جانب سے یکے بعد دیگرے تین مارٹر گولے داغے گئے جو بلوچستانی حدود میں فرنٹیئر کور مکران اسکاؤٹس کی52ونگ کی چیک پوسٹ نمبر25سے کچھ فاصلے پر کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔