دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںخضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرنڈر شدہ شخص ہلاک

خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرنڈر شدہ شخص ہلاک

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل گریشگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز عصر کے وقت گریشگ میں پیش آیا ہے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ نامی شخص کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا اور کچھ عرصہ قبل آزادی پسند تنظیم سے لاتعلقی اختیار کر کے سرنڈر کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز