کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ کل شام آٹھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند رودانسر میں قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اس حملے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔