تربت نوشکی (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف شہروں سے مبینہ طور پر دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ میں کیچ کور ندی پر عبدالغفور ولد یوسف کی لاش برآمد ہوئی ہے جو 28 مئی سے لاپتہ تھے۔ عبدالغفور تربت سنگانی سر کے رہائشی تھے۔
دوسری جانب نوشکی میں نوشکے کور سے بھی ایک شخص کی لاش برامد ہوئی ہے جس کے جیب سے مرگی کے ٹیبلٹ بھی ملے ہیں جس سے یہ گمان کیا جارہا ہے کہ ان کی موت مرگی کی وجہ سے ندی میں گرنے سے ہوئی ہے۔جس کی شناخت اسد ولد چیئرمین ابراھیم جمالدینی سکنہ زرین جنگل کے نام سے ہوئی ہے۔