پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوئٹہ کے علاقے مارواڈ زرغون اور گردونواح میں پاکستانی فضائیہ کی شیلنگ...

کوئٹہ کے علاقے مارواڈ زرغون اور گردونواح میں پاکستانی فضائیہ کی شیلنگ اور آپریشن۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مارواڈ زرغون اور گردونواح میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کا اغاز کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق صبح اٹھ بجے پاکستانی فورسز نے فضائی کروائی کا آغاز کرتے ہوئے مارواڈ اور زرغون کے قریب جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شدید شیلنگ کی ہیں۔

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے فضائی کاروائی کے بعد پیدل فوج نے بھی کاروائی شروع کرتے ہوئے عام آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بلوچ قومی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے پاکستانی فورسز پر مارگٹ زری وڈھ میں حملہ کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انکے سرمچاروں نے حملہ کرتے ہوئے پاکستانی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیئے تھے۔

پاکستانی فوج ترجمان آئی ایس پی آر نے بھی حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں انکے 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے ان میں ایک جونیئر آرمی آفیسر اور ایک صوبیدار بھی ہلاک ہوئے ہیں اس علاوہ گزشتہ دنوں کٹھ پتلی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے اس کامیاب حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مارواڈ سمیت قریبی علاقوں شدید آپریشن اشارہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز