پشین(ہمگام نیوز)پشین میں سی ٹی ڈی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تخریب کاری کے ایک منصوبے کو اس وقت ناکام بنایا جب دہشتگردوں نے ایک موٹر سائیکل پر بارودی مواد چھپا کر سڑک کنارے میں کھڑا دیا تھا
ترجمان سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق پیر کے روز سی ٹی ڈی کو پشین بازار میں مشکوک موٹر سائیکل کھڑے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا بم ڈسپوزل سکواڈ نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل سے دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا.
ترجمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ تھا جسے ہم نے ناکام بناکر علاقے کو بڑے جانی نقصان سے بچالیا ہے ۔


