ڈھاڈر (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں بجلی کی طویل بحرانی کیفیت اور گریڈ اسٹیشن کی عدم بحالی کے خلاف عام شہریوں کی طرف سے گزشتہ روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند رہے ۔
عام شہریوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی سے بدحال عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں نہ بجلی میسر ہے نہ ہی پینے کا صاف پانی. کیسکو حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی افتتاح بھی تعطل کا شکارہے شہری پچاس سے زائد درجہ حرارت میں گرمی کی وجہ سے بدحال ہوگئے ہیں بجلی کی بحرانی کیفیت اور زمین بوس کھمبوں کی بحالی اور تاروں کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا ہے.
عام شہریوں کی جانب سے فی الفور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے عام شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو مین شاہراہ کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے سخ اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے.


