گوادر(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر گوادر میں گزشتہ روز دن اور رات کے اوقات محلہ شمبے اسماعیل سے پانچ بلوچ نوجوانوں کو قابض ریاستی فوج کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق تین نوجوان لڑکوں کی شناخت یاسر ولد حمید قادر داد ولد دین محمد اور صلاح ولد منیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دو بلوچ نوجونوں کے نام تاحال معلوم نہ ہوسکے ہیں –
مزید تفصیلات کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار بلوچ نوجوان دشت کمبیل کے رہائشی تھے جن کے خاندان وہاں سے نقل مکانی کرکے گوادر کے محلہ شمبے اسماعیل میں رہائش پذیر تھے جہاں سے انھیں جبری لاپتہ کیا گیا-


