جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںسعودی ولی عہد کا امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری سے...

سعودی ولی عہد کا امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری سے ملاقات

ریاض(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری سے ملاقات ۔

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں منعقد ہونے والی ملاقات کے دوران موسمی تغیرات اور ماحولیات کے تحفظ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور قدرتی ماحولیاتی تحفظ کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے علاوہ جی 20 کی سربراہی کے دوران مضر صحت کاربن کے اخراج کے لئے کی جانے والی سعودی کوششوں کو سراہا گیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات انجینئر عبد الرحمن الفضلی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز