جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںبھارت نے ٹویٹر پر ملکی قوانین کی دانستہ خلاف ورزی کا...

بھارت نے ٹویٹر پر ملکی قوانین کی دانستہ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے

دہلی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بھارتی حکومت اورمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے مابین اس وقت تنازعہ بڑھ گیا جب ملک کے وزیر برائے ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر مقامی قوانین کی تعمیل میں ناکامی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق وزیر برائے ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے کہا کہ جب انٹرنیٹ پر نئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی بات آتی ہے تو ٹویٹر نے جان بوجھ کر ایک چیلنج راہ کا انتخاب کرتا ہے ڈیجیٹل کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں سوشل میڈیا کی سرگرمیاں محدود کی جاسکتی ہیں۔

متعدد ٹویٹس میں بھارتی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی غیر ملکی ادارہ یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ملک میں قانون کی تعمیل کرنے سے باز رکھتے ہوئے اظہار رائے کے اصول پر عمل کرے گا تو ایسی کوشش ناقابل قبول ہوگی۔

ہندوستانی حکومت اور بڑے بڑے سوشل میڈیا سائٹس کے درمیان ملکت میں وضع کردہ نئے ضوابط پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ نئے قوانین میں حکومت کوسوشل میڈیا اورانٹرنیٹ پرموجود مواد کی مانیٹرنگ کا مزید اختیار دیا گیا ہے۔ ایسا مواد جو بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرےمیں آتا ہے اسے انٹرنیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز