کوئٹہ(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مزدا گاڑی کے ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل نور کے قریب مزدا کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا.


