حب(ہمگام نیوز)تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دو حادثات میں ایک بچہ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں –
ایک حادثے کا واقعہ ڈاکخانہ روڈ پر پیر بازار کے مقام پر پیش آیا جس میں گاڑی کی ٹکر سے 23 سالہ شخص موری ولد سوائی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا واقعہ حب ندی میں نہاتے ہوئے 12 سالہ عاطف ولد طاہر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا. نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں


