شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںہمیں کوئی تشویش نہیں کے ایران نے روس سے سیٹلائٹ سسٹم خریدیں...

ہمیں کوئی تشویش نہیں کے ایران نے روس سے سیٹلائٹ سسٹم خریدیں . امریکی کمانڈر

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی اعلی کمانڈر جنرل فرینک میک کنزی نے کہا ہے کہ ایران روس سے جدید سیٹلائٹ سسٹم خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ علاقے میں امریکہ کی سیکیورٹی کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنرل میک کنزی نے بتایا ہے کہ روسی کانوپس وی سیٹلائٹ سسٹم اپنے ٹارگٹ کو بخوبی نہیں دیکھ سکتے۔ اس لیے کوئی ان سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

جنرل میک کنزی کے مطابق اس سیٹلائٹ کے ذریعے وہ ایک سکول بس جتنی بڑی چیز شاید دیکھ سکیں گے۔ اور اس لیے امریکہ کے لیے کسی خصوصی تشویش کی بات نہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں ایک امریکی اخبار کو امریکی اور مشرق وسطیٰ کے حکام نے بتایا تھا کہ ایرانی فوجی حکام 2018 سے اس سیٹلائٹ کو خریدنے کے لیے روس کے کئی دورے کر چکے ہیں۔

روس یہ سیٹلائیٹ سسٹم شہری استعمال کے لیے فروخت کر رہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ایران کے فوجی حکام اسے خریدنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اسلامی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدہ دار اس معاہدے کو آخری شکل دینے کے لیے متعدد بار روس کو دورہ کرتے رہے ہیں۔

جنرل میک کنزی نے کہا کہ کانوپس۔وی کا ہائی ریزولیشن کیمرہ جن چیزوں کو دیکھ سکتا ہے، ان سے بہتر کارکردگی بعض کمرشل کیمروں کی ہے۔

جنرل میک کنزی کا کہنا ہے کہ ہم پر پچھلے ماہ کم و بیش تین حملے کیے گئے۔ انہوں نے اور دیگر فوجی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ایران اب روایتی حملوں کی بجائے ڈرون حملے کر رہا ہے، جس میں جانی نقصان کا احتمال نہیں ہے۔ یہ حملے اس سطح کے نہیں ہیں، جن کے جواب میں امریکہ کوئی کارروائی کرے۔

مک کنزی نے انتباہ کیا کہ ایران ایک خطرناک راستے پر گامزن ہے اور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنا ٓاصل اور بنیادی مقصد حاصل نہیں کر سکے اور اب وہ اسی لیے ایسا کر رہے ہیں۔ ان کا سیاسی مقصد ہمیں عراق چھوڑنے پر مجبورکرنا تھا۔امریکی فوج تازہ ترین حملوں کا فرانزک تجزیہ کر رہی ہے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ امریکی فورسز پر ڈرون حملے کہاں سے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز