ایریزونا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں حکام کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت فینکس کے مغرب میں تین شہروں میں 90 منٹ کے وقفے سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص زیر حراست ہے اور حکام نے بتایا کہ اس کی گاڑی سے ایک ہتھیار برآمد ہوا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہی شخص فائرنگ کے تمام واقعات کا ذمہ دار ہے یا نہیں۔
حکام کی جانب سے فوری طور پر مشتبہ شخص کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ اس نے تن تنہا یہ کام کیا ہے اگرچہ اس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
حکام کے مطابق ہو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کن وجوہات کے بنا پر یہ واقعات ہوئے ہیں ان واقعات کی وجہ سے بے شمار لوگ خوف زدہ اور متاثر ہوئے ہیں۔
پولیس کے محکمے پیوریا، سرپرائز اور گلینڈیل میں ایریزونا کے محکمہ پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی کے ساتھ ساتھ اپنے شہروں میں فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


