کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی سفارت خانے کے کہیں افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کی بیشتر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص پہلے ہی کووڈ 19 میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکا ہے جب کہ 114 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور متعدد افراد کو طبی بنیادوں پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 95 فیصد کیسز میں ایسے افراد شامل ہیں جنہیں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ملی یا پھر وہ ویکسین کی خوراکوں کا کورس مکمل نہیں کر سکے تھے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعی
سر گرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور وائرس پر کنٹرول حاصل ہونے تک پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔