دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںافغانستان میں جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغانیوں کےلیے خوشخبری

افغانستان میں جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغانیوں کےلیے خوشخبری

برلن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جرمنی نے ابتدا میں صرف ان افغانیوں کو پناہ دینے کا منصوبہ بنایا تھا جو گزشتہ دو برس سے جرمن فوج کی مدد کررہے تھے۔ تاہم اب سن 2013 سے مدد کرنے والے افغان بھی اس میں شامل کیے جائیں گے۔

جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی طاقت کے مدنظر اب ان افغان شہریوں کو بھی جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کا حق دیا جا رہا ہے جنہوں نے اس جنگ زدہ ملک میں تعینات جرمن فوج کی سن 2013 سے مدد کی تھی۔

زیہوفر نے جمعہ 18 جون کو بتایا کہ دو برس کی ڈیڈ لائن ختم کردی گئی ہے۔ وہ برلن کے اس سابقہ موقف کا ذکر کر رہے تھے جس کے مطابق صرف ان افغانیوں کو جرمنی میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی جو گزشتہ دو برسوں کے دوران جرمن فوج کی مدد کرتے رہے تھے۔ ان میں سے بیشتر افغان مترجم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ نے یہ اعلان جرمنی کی سولہ علاقائی ریاستوں کے وزرائے داخلہ کی دو روزہ مشترکہ کانفرنس کے اختتام پر کیا۔ جرمن ریاست لوئر سیکسنی کے وزیر داخلہ بورس پسٹوریئس نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

پسٹوریئس کا کہنا تھا یہ اچھی بات ہے کہ برلن ان سابق افغان مددگاروں کی درخواست پر بھی غور کرے گا جنہوں نے دو برس سے زیادہ عرصے قبل بھی جرمن فوج اور جرمن پولیس کی مدد کی تھی اور اب انہیں طالبان کی طرف سے انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز