لاہور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق صوبائی پاکستان کے شہر لاہور میں ایک سنگدل باپ نے اپنی ایک 13 سالہ بیٹی کو ساڑھے تین لاکھ روپے میں 60 سالہ بوڑھے کے ہاتھوں فروخت کردیا۔
سنگدل باپ کے اس فیصلے کے خلاف فروخت کی جانے والی لڑکی کی ماں نے انصاف کے حصول کےلئے متعلقہ تھانہ میں پہنچ گئی۔ جہاں اس نے اپنے شوہر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔