طرابلس(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق لیبیا کے سابق مقتول رہنما کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والا ان کا نجی طیارہ 10 سال انڈر گراؤنڈ رہنے کے بعد ایک بار پھر اُڑان بھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی کےنجی طیارے کو دس سال قبل مسلح حملوں سے بچانے اور اس کی ضروری مرمت کے لیے فرانس بھیجا گیا تھا۔ کل اتوار کو یہ طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔
لینڈنگ سے قبل جب قذافی کا نجی طیارہ ایئربس340 طرابلس کی فضا میں داخل ہوا تو اس نے شہر کے اہم تاریخی مقامات اور سرایا الحمرا کے اوپرنچلی پرواز کی۔ اس کے بعد یہ طیارہ معیتیقہ ہوائی اڈے پراتر گیا جہاں لیبیا کے نئے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے طیارے کا استقبال کیا۔
اس موقعے پر ایک بیان میں وزیراعظم الدبیبہ نے کہا کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کو ضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔ طیارے کی ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد طیارے کو واپس لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرمت کی غرض سے 12 طیارے دوسرے ملکوں میں ہیں جنہیں جلد واپس لایا جائےگا


