چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںافغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 14 طالبان ہلاک...

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 14 طالبان ہلاک متعدد زخمی

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ سمانگین کے ضلع فیروز ناخچیر میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے ۔

ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ افغان فورسز کے حملے کے نتیجے میں 14 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حملے میں طالبان کے ٹھکانے کو بھی تباہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز