چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںغریب ملکوں کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے: ڈبلیو ایچ او

غریب ملکوں کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے: ڈبلیو ایچ او

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ویکسین پروگرام کے تحت وافر مقدار میں ویکسی نیشن فراہم نہ کیے جانے کے سبب غریب ملکوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ ویکسین پروگرام کے تحت 131 ملکوں کو 9 کروڑ خوراک کی فراہمی ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادیوں کو وائرس سے بچانے کے لئے یہ ناکافی ہےجبکہ کچھ افریقی ملکوں میں تیسری لہر کا سامنا ہے۔افریقی صدر کا کہنا ہے کہ افریقہ میں 40 ملین ڈوزز لگائی گئیں،یہ 2 فیصد سے بھی کم آبادی کو لگائی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی تنظیموں کی سربراہی میں قائم کوویکسین پروگرام کے تحت ابتدا میں 2021 ءکے اختتام تک دنیا بھر میں 2 ارب خوراکیں پہنچانے کا ہدف رکھا گیا تھا، لیکن ویکسین بنانے میں تاخیر اور سپلائی میں پریشانی کی وجہ سے قلت پیدا ہو رہی ہے۔

دوسری جانب یوگنڈا زمبابوے بنگلادیش بھی ویکسین ختم ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز