کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ماشکیل بازار میں پیش آیا جہاں منشیات کے اسمگلر وں کے ایک گروہ نے مخالف گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم گاڑی میں سوار شخص فائرنگ سے محفوظ رہا۔ گولیوں کی زد میں آکر دو راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی دوست محمد ولد اختر اور محمد گل ولد عبداللہ چاغی کے رہائشی ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔