واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کل بدھ کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت یمن میں القاعدہ کے رہنما خالد باطرفی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر پچاس لاکھ ڈالر تک کے مالی انعام کا اعلان کیا۔
اس پروگرام نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ میں اس کے رہ نما ایران میں گھوم رہے ہیں۔ وہ ایران کو اسے اپنا صدر مقام سمجھتے ہیں۔خالد باطرفی اور اس کے پیروکار یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی راہ پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کے غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
جزیرۃ العرب میں القائدہ نے گذشتہ سال کے اوائل میں خالد سعید باطرفی کو تنظیم کا نیا قائد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یمن میں القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔


