لندن (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بیوی سے بیوفائی کرنے والے وزیر صحت میٹ ہینکاک کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ ہینکاک کی تصاویر میڈیا پر آئی تھیں جس میں وہ اپنی معاون سے بوس و کنار کرتے پائے گئے تھے۔ میٹ ہینکاک نے سماجی فاصلے کی پابندی توڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر صحت کی معافی قبول کرلی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن لیبر پارٹی نے میٹ ہینکاک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔