تربت(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شاپک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تربت شہر سے 30 کلومیٹر دور شاپک کے مقام پر پیش آیا۔
پاکستانی فورسز پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے کیمپ کے لئے ٹینکر کے ذریعے پانی سپلائ کر رہا تھا۔ حملے کی زد میں آ کر ایک گاڑی میں سوار ایک اہلکار ہوا جس کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔