پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںمنشیات جیسی ناسور کی تدارک کے عالمی دن کی مناسبت سے بلیدہ...

منشیات جیسی ناسور کی تدارک کے عالمی دن کی مناسبت سے بلیدہ الندور میں ریلی کا انعقاد کیا گیا-

بلیدہ(ہمگام نیوز)انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران اور یوتھ کمیٹی الندور کے زیر اہتمام منشیات کی تدارک کے عالمی دن کی مناسبت سے الندور میں ریلی کا انعقاد کیا گیا-

ریلی کی قیادت انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے سرکردہ شخصیت عبدالسلام شمبے زئی نے کی-

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالسلام شمبیزئی نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے عالمی دن کی مناسبت سے آج اہلیان بلیدہ زامران اور انسداد منشیات کمیٹی کی جانب مختلف علاقوں میں ریلی نکالی جارہی ہے

انہوں نے کہا منشیات ایک ناسور ہے جو وبائی شکل اختیار کرچکاہے. منشیات کے خلاف یہاں کی خواتین سے لیکر بزرگ اور نوجوانوں تک گزشتہ ایک عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں، منشیات سے متاثرہ افراد کی علاج و معالجہ کیلئے بھی اپنی مدد آپ کے تحت مراکز قائم کیے ہیں جہاں آج بھی نوجوان رضا کارانہ طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ یہاں منشیات فروشوں کیلئے اب کوئی جگہ نہیں ہر گھر میں منشیات کے خلاف نفرت موجود ہے اور ہمارے حوصلے بھی بلندہیں کہ ہماری نئی نسل منشیات سے شدید نفرت کرتی ہے-

ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کو جڑ سے اکھاڑ نا حکومت وقانون نافذ کرنے والے اداروں کہ ذمہ داری ہے لیکن افسوس کہ حکومت اس حوالے سے ابھی تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھارہی ہے بلکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کی ہے اور ایک حدتک اس کی تدارک ہوسکی ہے، ریلی میں الندور یوتھ کمیٹی کے دیگر اراکین شہاب بلوچ، شاہجہان بلوچ، ندیم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں نے سب سے پہلے منشیات کے خلاف تحریک کا آغاز کیا ہے اسی جدوجہد میں ہماری ماؤں بہنوں نے بھی حصہ لیکر جدوجہد کی ہے جس کی گونج آج کراچی سے لیکر جیونی تک ہے-

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کو ٹارگٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منشیات کے خلاف اس جدوجہد میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کیاہے بلکہ انہوں نے منشیات فروشوں سے بھتہ لیا ہے اور انہیں کھلی چھوٹ دی ہے لیکن ہماری جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے مثبت اثرات ہمارے معاشرے پر مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز