پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںعرصہ دراز سے لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور ڈاکٹر اکبر مری...

عرصہ دراز سے لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور ڈاکٹر اکبر مری سمیت دیگر تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے- بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کےترجمان کی طرف سے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کے لاپتہ ہونے کے بارہ سال مکمل ہونے پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے لاپتہ ڈاکٹر دین محمد اور ڈاکٹر اکبر مری کو بازیاب کیا جائے اور انکے لواحقین کی اذیت بھرے انتظار کو ختم کیا جائے ۔

لاپتہ ڈاکٹر دین محمد اور ڈاکٹر اکبر مری کے خاندان بارہ سالوں سے اپنے پیاروں کی انتظار میں انتہائی کرب کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں اگر اِن لاپتہ افراد میں کوئی غیر قانونی عمل میں ملوث ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے لیکن سالوں تک لاپتہ کرکے اُن کے خاندان کو مزید اذیت کا شکار نہ کیا جائے۔

بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا لاپتہ ہونے سے ایک سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔ عمران خان کی حکومت صرف قانون سازی تک محدود نہ رہے بلکہ جبری گمشدگی کے تسلسل کو روکنے کےلئے عملی اقدام اٹھائے۔

بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے مزید کہا کہ 28 جون کو کراچی میں 12 سال سے لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بازیابی کے لئے اُن کے خاندان کی طرف سے ہونے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز