کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پودگلی چوک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پودگلی چوک پر فائرنگ کے نتیجے میں جاںبحق ہونے والے شخص کا نام حضور بخش بتایا گیا ہے اور محمد یوسف اس واقعے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جبکہ زخمی شخص ابھی تک زیر علاج ہیں۔


