سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںداعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک اپنے شہری جنگجوؤں کوواپس بلائیں, شام...

داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک اپنے شہری جنگجوؤں کوواپس بلائیں, شام میں داعش کے 10 ہزار جنگجو SDP کی حراست میں ہیں:انٹونی بلینکن

داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک اپنے شہری جنگجوؤں کوواپس بلائیں, شام میں داعش کے 10 ہزار جنگجو SDP کی حراست میں ہیں:انٹونی بلینکن

روم (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت سخت گیر گروپ داعش کے قریباً 10 ہزار جنگجو شامی جمہوری فورسز (SDP) کے زیرانتظام کیمپوں میں زیرحراست ہیں اور ان کی حراست کوئی بہتر صورت حال کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔

وہ سوموار کے روز اطالوی دارالحکومت روم میں انتہا پسند داعش کے خلاف از سرنو بین الاقوامی کوششوں کو منظم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں تقریر کررہے تھے۔

انھوں نے امریکا کی طرف سے داعش مخالف اتحاد میں شامل 78 ممالک اور دنیا کے دوسرے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ادعش میں شامل ہونے والے شہریوں کو واپس بلائیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ صورت حال عارضی ہے اور اس کو غیر معینہ مدت کے لیے جاری نہیں رکھاجاسکتا۔امریکا داعش کے جنگجوؤں کے آبائی ممالک پر مسلسل یہ اصرار کرتا رہے گا کہ وہ انھیں واپس بلائیں،ان کی معاشرے میں بحالی میں مدد دیں اور جہاں انھیں اپنے شہریوں کے خلاف مقدمات چلانے کی ضرورت ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ داعش کو مستقل بنیاد پر شکست سے دوچار کرنے کے لیے ایک اور بنیادی عنصر یہ ہے کہ اس گروپ سے عراق اور شام سے باہر افریقا میں بھی لاحق خطرات کو مستقل بنیاد پر ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ داعش نے 2014ء میں عراق میں سراٹھایا تھا۔ابتدا میں تویہ القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم تھی لیکن اس نے بہت جلد عراق اور شام کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں اپنی حکومت قائم کرلی تھی جہاں لوگوں کے سرقلم کیے جاتے اور معمولی جرائم پر انھیں کوڑے مارے جاتے تھے۔

امریکا کی قیادت میں اتحاد نے 2017ء میں داعش کے خلاف جنگ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔شام اور عراق میں اس کے زیرقبضہ علاقے واگزار کرالیے گئے تھے۔اس کے ہزاروں جنگجوؤں کو ہلاک یا گرفتارکرلیا گیاتھا جبکہ سیکڑوں جنگجو بچ نکلنےمیں کامیاب ہوگئے تھے اور وہ خفیہ کمین گاہوں میں روپوش ہوگئے تھے۔ وہ تب سے عراق کے شمالی علاقوں اور شام کے سرحدی علاقے میں گاہے گاہے حملے کرتے رہتے ہیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران میں داعش کے جنگجوؤں نے عراق میں 25 تباہ کن حملے کیے ہیں۔جنوری میں بغداد کے ایک مصروف بازار میں بم دھماکے میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حالیہ برسوں کے دوران میں مغربی افریقا کے ساحل ریجن میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ جنگجو گروپ زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ حالانکہ خطے کے ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور بعض مغربی ممالک نے اپنے ہزاروں فوجی اس علاقے میں تعینات کررکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز