دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںکراچی میں پولیس کے 4 اہلکار دودھ کی دکان سے رقم چراتے...

کراچی میں پولیس کے 4 اہلکار دودھ کی دکان سے رقم چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے.

کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی دودھ کی دکان سے رقم چرانےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے واقعے میں ملوث 4 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

چاروں اہلکاروں نے گذشتہ روز دودھ کی دکان پر کارروائی کے دوران رقم چرائی تھی رقم چوری میں ہیڈکانسٹیبل طارق عباسی کانسٹیبل ذیشان کانسٹیبل وقاربیگ اور کانسٹیبل عامرخان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز