سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپنجاب میں سوتیلی ماں نے دو معصوم بچوں کو کرنٹ لگا کر...

پنجاب میں سوتیلی ماں نے دو معصوم بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا-

لاہور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کرنٹ لگاکر دو معصوم بچوں کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 معصوم بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ رائیونڈ کے گاؤں بابلیانہ اوتارڈ میں پیش آیا، بچوں کو ان کی سوتیلی ماں نے کرنٹ لگا کر مارا اور اپنا ایک سال کا بیٹا لے کر فرار ہوگئی.
اْسے غصہ صرف اس بات کا تھا کہ باپ بچوں کو پڑھانا لکھانا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق 6 سالہ ابوذر اور 4 سالہ عمان شہزادی کی ماں کا انتقال ہوا تو باپ خرم شہزاد نے 6 ماہ بعد انیلہ سے دوسری شادی کرلی، باپ بچوں کو اسکول میں داخل کرانا چاہتا تھا لیکن سوتیلی ماں کو فکر تھی گھر کے کام کاج کی، تین چار دن میاں بیوی میں جھگڑا چلتا رہا، خرم گھر سے باہر گیا تو سوتیلی ماں انیلہ نے کمسن بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ انیلہ کی بھی خرم کے ساتھ دوسری شادی تھی، اس کا پہلے شوہر سے ایک سالہ بیٹا تھا، سوتیلے بچوں کو قتل کرنے کے بعد انیلہ اپنے بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز