چاغی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر دالبندین کے کلی کریم آباد کے نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے کلی کریم آباد سے تعلق رکھنے والے نو جوان نجیب اللہ تحصیل نوکنڈی بجلی کی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے جن کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ہے۔


