جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںدنیا بھر کےکئی صارفین کو ٹویٹرکے ڈاون ہونے کا مسئلہ درپیش

دنیا بھر کےکئی صارفین کو ٹویٹرکے ڈاون ہونے کا مسئلہ درپیش

(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹویٹرصارفین کو تکنیکی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔اطلاعات کے مطابق ٹائم لائنز قابل رسائی رہنے کے باوجود کئی تھریڈز اور پروفائلز (threads and profiles) کو لوڈ کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے جمعرات کی صبح ٹویٹر یوزرس کو ایک عجیب مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹویٹر کے ڈاون ہونے کی شکایت کرنے کے لئے متعدد صارفین نے اپنے ذاتی ہینڈل سنبھال لئے۔ تاہم ابھی بھی کچھ اہم خصوصیات استعمال کی جاسکتی ہیں۔اگرچہ ٹویٹر بہت سے لوگوں کے لئے ان کے ذاتی کمپیوٹر پر ناقابل رسائی رہا لیکن کچھ صارفین نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم موبائل پر زیادہ تر فعال ہے۔

اس طرح کے مسائل کا نوٹ لیتے ہوئے ٹویٹر نے کہا کہ ممکن ہے کہ کچھ پروفائل ویب پر لوڈ نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ ویب سائٹ ’فکس پر کام کر رہی ہے۔ پروفائلز کے ٹویٹس شاید آپ میں سے بعض ویب پر لوڈ نہ ہوں اور ہم فی الحال اس معاملے کے حل پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ جڑے رہنے کے لیے اپ سب کا شکریہ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز