تمبو(ہمگام نیوز )نصیرآباد کے مختلف علاقوں سے چار روز قبل اغواءہونے والی چار خواتین تین بچوں سمیت پندرہ افراد کو پولیس بازیاب نہ کرسکی مغویوں کے ورثاءمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں شدید گرمی کی وجہ سے پولیس سو گئی اغواءکار جاگ اٹھے چار روز کے دوران مسلح غواءکاروں نے گن پوائنٹ پر چار خواتین تین بچوں سمیت پندرہ افراد کو اغواءکر لیا گیا لیکن چار روز گزرنے کے باوجود پولیس مغویوں کو بازیاب کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مغویوں کے ورثاءمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔