Homeخبریںناگ ٹرمینل سے دو انجنیئرز اور قلات مرکزی سے شاہراہ...

ناگ ٹرمینل سے دو انجنیئرز اور قلات مرکزی سے شاہراہ بس سے 4 مسافروں کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

پنجگور / قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور ناگ بازار بس ٹرمینل سے شمالی وزیرستان کے انجینئر ضیاءالرحمن داوڑ ولد محمد خان اور ان کے ساتھی انجینئر سید تقلین بخاری کو نامعلوم مسلح افراد نے 19 اکتوبر کو اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں پنچگور ناگ کیج روڈ منصوبے پر تعینات تھے اور کوئٹہ جانے کے لیے ٹرمینل آئے ہوئے تھے۔

اہلخانہ نے حفاظت و بازیابی کا مطالبہ کیاہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی شال شاہراہ سے مسلح افراد نے مسافر بسوں کو روک کر چار مسافروں کو اتار کر اغوا کرکے لے گئے ۔

ذرائع کے مطابق قلات میں کوچز کو روک کر شناخت کے بعد 4 افراد کو اتار کر ساتھ لے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور متعلقہ حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ معلومات کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز