پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم چوروں نے متعدد لوگوں کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سرادوک 14 چوک کے قریب پکنک منانے والے نوجوانوں سے چوروں نے موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجگور میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ چوروں کو قابض ریاست کی پشت پناہی حاصل ہے جس میں پولیس بھی شامل ہے۔