سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کی بولان اور گرد و نواح میں فوجی جارحیت...

قابض پاکستانی فوج کی بولان اور گرد و نواح میں فوجی جارحیت کی اطلاعات، جبری گمشدگیوں اور جانی نقصانات کا خدشہ

بولان (ہمگام نیوز) آج صبح سویرے 5بجے کے وقت پاکستان آرمی کی جانب سے بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت شروع کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے پہاڑی سلسلوں جن میں شاہرگ، نشپا، درگس ہند، چوکروسی، پیڑی، شف ہزگی وڈھ، میژھ لیاری، درگ ،بزگر، گنبدی، واد ء وڈھ، سفرباش وڈھ، جھالاوان میں فوجی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جس میں فوج گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کررہی ہے.

علاقائی ذرائع سے یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ زمینی فوج بھی گاڑیوں کی مدد سے قافلے کی شکل میں مذکورہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے.

مقامی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں فوج سویلین آبادی کو ماضی کی طرح نشانہ بنائیگی.

اس سے قبل بھی فوج نے بلا امتیاز ان علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سویلین آبادیوں پر شیلنگ کی تھی.جس کے نتیجے میں کئی افراد جانبحق اور زخمی ہوئے تھے.

مزید یہ کہ ان علاقوں سے فوج نے متعدد افراد کو جبری گمشدہ کیا تھا جنہیں بعد میں ریاستی فورس سی ٹی ڈی نے فیک انکاوئنٹر میں انہیں شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز